15 جنوری، 2023، 1:30 PM

ہندوستان کے جوابی ردعمل نے ظاہر کیا ہے کہ ملک کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا،بھارتی وزیر خارجہ

ہندوستان کے جوابی ردعمل نے ظاہر کیا ہے کہ ملک کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا،بھارتی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ’’ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو کسی کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا‘‘

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان سے نکلنے والی دہشت گردی اور چین کے ساتھ جارحانہ سرحد پر جھڑپوں کے خلاف ہندوستان کے جوابی ردعمل نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ 2019 کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں فضائیہ کے بالاکوٹ حملے کے ذریعے ایک بہت اہم پیغام دیا گیا تھا۔

چنئی میں سنیچر کی شام تمل ہفتہ روزہ 'تغلق' کی 53 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا، ’’چین آج شمالی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر فوج لا کر ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کورونا کے باوجود ہمارا جوابی ردعمل مضبوط اور پرعزم تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں تعینات ہمارے فوجیوں نے دشوار گزار علاقوں میں ہماری سرحدوں کی حفاظت کی اور وہ پوری تیاری کے ساتھ اب بھی حفاظت کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’قومی خوشحالی کے بہت سے پہلو ہیں اور بلاشبہ قومی سلامتی اہم بنیاد ہے۔ اس حوالے سے تمام ممالک کو آزمایا جاتا ہے لیکن ہمیں انتہا پسندی سے لے کر سرحد پار دہشت گردی تک بہت سے مسائل درپیش تھے۔ بالاکوٹ فضائی حملے نے بہت اہم پیغام دیا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر 1947 میں ملک کی تقسیم نہ ہوئی ہوتی تو چین نہیں بلکہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوتا۔ انہوں نے کہا ’’آپ سوچ رہے ہوں گے کہ وزیر خارجہ یہ سب کیوں کہہ رہے ہیں۔ اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران میں نے بہت سے ترقی یافتہ ممالک کو فراہم کی جانے والی ہماری کورونا ویکسین اور ہماری ٹیکنالوجی سے چلنے والی گورننس کی تعریف سنی ہے۔‘‘

News ID 1914201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha